اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہرولی سے قلندروں کا قافلہ عرس کا پیغام لے کر پہنچا

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں خواجہ صاحب کے 808 ویں سالانہ عرس کا پیغام لے کر مہرولی، دہلی سے قلندروں اور ملنگوں کا قافلہ آج اجمیر پہنچا۔

مہرولی سے قلندروں کا جتھہ عرس کا پیغام لیکر پہنچا
مہرولی سے قلندروں کا جتھہ عرس کا پیغام لیکر پہنچا

By

Published : Feb 24, 2020, 9:52 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:12 AM IST

قافلے نے شام کو عصر کی نماز کے بعد جلوس کی شکل میں درگاہ شریف پہنچ کر چھٹی اور جھنڈے کے نشان پیش کیے۔ چھڑی اور جھنڈے کا جلوس وادی رشی میں واقع چلہ سے شروع ہوا جو گنج گردوارہ، دہلی گیٹ، دھان منڈی، درگاہ بازار ہوتے ہوئے درگا ہ کے نظام گیٹ پہنچا۔

ڈھول دھماکوں کے ساتھ شروع ہوئے اس جلوس میں قلندر پورے راستے حیرت انگیز کرتب دکھاتے ہوئے چل رہے تھے جنہیں دیکھنے کے لیے زائرین کے علاوہ دیگر لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔

درگاہ شریف پہنچنے پر انکی قیادت کرتے ہوئے زیارت کرائی گئی۔ چھڑیاں پیش کرنے کے بعد قلندر الگ الگ ٹھکانوں پر چلے گئے۔ یہ تمام ایک بار پھر چھٹی والے دن قل کی رسم کے وقت جمع ہوں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details