اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: الور ہسپتال میں جھلسی بچی کی موت - مشین میں رکھی لکشمی شدید طورپر جھلس گئی

راجستھان کے الور کے سرکاری گیت آنند شیشو ہسپتال میں آگ لگنے سے جھلسی تقریباً تین ہفتے کی لکشمی کی آج جے پور کے جے کے لان ہسپتال میں موت ہوگئی۔

راجستھان: الور ہسپتال میں جھلسی بچی کی موت
راجستھان: الور ہسپتال میں جھلسی بچی کی موت

By

Published : Jan 1, 2020, 3:20 PM IST

اطلاعات کے مطابق جے کے لان ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل لکشمی نے صبح تقریباً ساڑھے دس بجے دم توڑ دیا۔

واضح رہے کہ بیمار ہونے پر لکشمی کو گزشتہ 24دسمبر کو الور کے گیت آنند شیشو ہسپتال کی ایف بی این سی یونٹ میں داخل کرایاگیاتھا اور پیر کو اس کی صحت میں بہتری ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے اگلے دن وارڈ میں بھیجنے کی بات کہی تھی۔

راجستھان: الور ہسپتال میں جھلسی بچی کی موت

لیکن منگل کی صبح ہسپتال میں آگ لگ گئی اور مشین میں رکھی لکشمی شدید طورپر جھلس گئی۔اس کے بعد نازک حالت میں اسے جےپور لاکر جےکے لان ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔

ہسپتال میں آگ سے تین نرسنگ اہلکار بھی جھلس گئیں تھی،جنہیں ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔حالانکہ ہسپتال میں داخل دیگر 14بچوں کو بچا لیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details