ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں اس فلم کا افتتاحی پروگرام ایک پرائیویٹ ہوٹل میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی راج لکشمی خواتین اربن بینک کے سی ای او محمد اقبال تھے۔ وہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے او ایس ڈی فاروق آفریدی بھی موجود تھے۔
یہاں پر آئے ہوئے مہمانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں جس طرح سے ملک کے حالات ہو رہے ہیں، ان حالات میں ہندو مسلم اتحاد کو دکھاتے ہوئے جو فلم بنائی جائی گی اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔
مہمانوں کا کہنا تھا کہ اس نفرت کے ماحول میں اس طرح کی فلم بنانا قابل تعریف ہے۔ جو لوگ ہندو مسلم اتحاد کو توڑنا چاہتے ہیں ان کے منہ پر یہ فلم ایک طمانچہ ہے۔ اس درمیان فلم سے جڑے ہوئے اداکار اور دیگر حضرات موجود تھے۔ وہیں پروگرام کا آغاز آئے ہوئے مہمانوں کی جانب سے دیا جلا کر کیا گیا۔