اردو

urdu

ETV Bharat / state

حق کے لیے قربان ہونے والا تہوار - مجلس کا پروگرام انعقاد

اسلامی برس کے پہلے مہینے کی دس تاریخ کو محرم کا تہوار منایا جاتا ہے۔

حق کے لیے قربان ہونے والا تہوار

By

Published : Sep 10, 2019, 1:34 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 2:58 AM IST

اس دن پورے ملک کے ساتھ ساتھ ریاست راجستھان میں بھی محرم کا تہوار منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر عقیدت مندوں کی جانب سے تعزیوں کا جلوس بھی نکالا جاتا ہے اور کچھ مقامات پر محفل میلاد کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

راجستھان کے جئےپور کے سبھاش چوک علاقے میں ایک مجلس کا پروگرام انعقاد کیا گیا۔

حق کے لیے قربان ہونے والا تہوار

اس تہوار کےتعلق سے شیعہ مذہبی رہنما مولانا سید رضا نے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ ، کربلا کے میدان میں شہید ہونے والے حضرت امام حسین جو نبی صل اللہ علیہ طلا وسلام کے نواسے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ امام حسین حق کے لیے اپنی جان قربان کر دی مگر باطل کے سامنے سر نہیں جھکایا۔

مولانا سید رضا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کربلا کے اس میدان میں امام حسین نے سجدہ کیا اور نماز پڑھی۔ انہیں اللہ سے ایسی محبت تھی کہ انہوں نے سچائی کے لیے اور اسلام کو بچانے کے لیے معصوم بچوں تک کو اللہ کی راہ میں قربان کردیا۔ انہوں نے اس وقت اسلام کی حفاظت فرمائی، اس وقت انہیں تین دنوں تک بھوکہ رہنا پڑا۔

مولانا سید رضا کے مطابق آج کا یہ دن ہمیں قربانی اور ہمیں سچ بولنے اور سچائی کا ساتھ دینے نے کا سبق دیتا ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 2:58 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details