جے پور کے کرنی وہار تھانے میں بدھ کے روز ایک خاتون نے جھنجھنو ضلع میں تعینات پولیس انسپکٹر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کر وایا ہے۔ انسپکٹر کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرانے والی خاتون نے دو سال قبل ایک کیس کے سلسلے میں انسپکٹر سے ملنے اور انسپکٹر کی جانب سے عہدے کی دھونس کا مظاہرہ کرنے کے الزام میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔
کرنی وہار پولیس اسٹیشن نے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تو وہیں پولیس کمشنر کے اعلی افسران بھی اس پورے واقعہ پر مستقل طور پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل پولیس کمشنر کرائم اشوک کمار گپتا نے بتایا کہ انسپکٹر کنور پال سنگھ کے خلاف کرنی وہار پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی جانب سے جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔