اردو

urdu

ETV Bharat / state

خاتون آئی اے ایس افسران پر نازیبا تبصرہ

راجستھان اسمبلی میں آج، اجمیر میں انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کی چار خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا۔

خاتون آئی اے ایس افسران پر نازیبا تبصرہ
خاتون آئی اے ایس افسران پر نازیبا تبصرہ

By

Published : Feb 14, 2020, 7:43 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن اسمبلی انیتا بھیدل نے وقفہ صفر میں تحریک التواء کے تحت یہ معاملہ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ ان خاتون افسران کے خلاف نازیبا تبصرہ کیا گیا اور اسے وائرل بھی کیا گیا جو بے حد شرمناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاروں خاتون افسران نے دو تھانوں میں مقدمہ درج کروایا اور گذشتہ سات فروری کو ضابطہ 164 کے تحت بیان بھی درج ہو گئے، لیکن ملزم کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملزم عام شخص ہوتا تو اب تک کبھی کا گرفتار کرلیا گیا ہوتا مگر اسے موقع دیا گیا اور وہ اس معاملے میں عدالت سے اسٹے لے لیا۔

محترمہ بھیدل نے کہا کہ اب خاتون افسر ان بے بس ہیں، ایسے میں عام آدمی کی کیا حیثیت کہ اس کی کوئی بات سنے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کواسٹے کے خلاف جاکر خاتون افسران کو انصاف دلانے چاہیے۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں ان خاتون افسران نے ان پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے معاملے میں کانگریس رہنما اور سینیئر وکیل راجیش ٹنڈن کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 8:48 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details