شادی کی تقریب سے لوٹ رہے باراتیوں سے بھری ایک بس ندی میں گرگئی، بس میں تقریبا 50 تا 60 افراد سوار تھے۔ ندی میں بس گرنے کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے اور راحتی کام شروع کردیا۔
راجستھان: بس ندی میں گری، 24 افراد ہلاک - علاقے کیشورائے پاٹن
راجستھان کے ضلع بوندی کے علاقے کیشورائے پاٹن میں باراتیوں سے بھری ایک بس ندی میں گرگئی، اس حادثے میں 24 باراتیوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے جبکہ پانچ باراتی زخمی بتائے جارہے ہیں۔
راجستھان: بس ندی میں گری، 10 افراد ہلاک
ابتدائی معلومات کے مطابق بس ڈرائیور کو اچانک سے نیند کا غلبہ آیا جس کے سبب بس پر وہ قابو نہ کرسکا۔
مذکورہ بس کوٹہ سے سوائیمادھو پور کی جانب جارہی تھی اور کوٹہ دوسا میگا ہائی وے پر میج ندی کے پل پر سے بس ندی میں گرگئی۔
Last Updated : Mar 2, 2020, 3:05 PM IST