اردو

urdu

By

Published : Jun 8, 2020, 7:20 PM IST

ETV Bharat / state

راجستھان میں کورونا کے 97 نئے معاملے

ریاست راجستھان میں پیر کے روز کورونا کے 97 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ وہیں ضلع الور میں پیر کی صبح کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد اب ریاست میں کورونا کی کل تعداد 10696 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں اب تک 241 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

راجستھان:97 کے نئے کورونا معاملے سامنے آئے
راجستھان:97 کے نئے کورونا معاملے سامنے آئے

راجستھان میں پیر کے روز کورونا کے 97 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد ریاست میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 10 ہزار 696 پہنچ گئی ہے۔ وہیں الور ضلع میں پیر کو سب سے زیادہ 58 نئے کورونا کے معاملے سامنے آئے ہیں۔

راجستھان میں کورونا معاملے
راجستھان میں کورونا معاملے

محکمہ صحت کی جانکاری کے مطابق پیر کی صبح الور سے 58، بانسواڑا سے 3، باراں سے 1، بھرتپور سے 4، بوندی سے 2، ڈونگرپور سے 6، جئے پور سے 4، جھالا واڑا سے 2، کوٹا سے 12، پالی سے 2 اور سروہی سے 3 کورونا کے معاملے سامنے آئے ۔

ریاست میں ضلع وار کورونا کے کل اعداد و شمار

  • اجمیر۔365
  • الور۔141
  • بانسواڑا۔89
  • باراں،60
  • باڑ میر۔106
  • بھرتپور۔676
  • بھیلواڑا۔170
  • بیکانیر۔110
  • بوندی۔7
  • چتوڑگڑھ۔ 195
  • چورہ۔154
  • دوسہ۔69
  • دھول پور۔69
  • ڈونگرپور۔380
  • شری گنگانگر۔8
  • ہنومان گڑھ۔30
  • جئے پور۔2،230
  • جیسلمر۔74
  • جالور۔ 169
  • جھالواڑ۔329
  • جھنجھنو۔161
  • جودھپور۔1843
  • کرولی۔29
  • کوٹا۔524
  • ناگور۔503
  • پالی۔593
  • پرتاپگڑھ۔14
  • راجسمند۔162
  • سوائی مادھوپور۔40
  • سیکر۔284
  • سیروہی۔203
  • ٹونک۔175
  • ادئے پور۔587

ریاست میں اب تک بی ایس ایف کی 50 جوان بھی کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے بھارتیوں میں سے 61 لوگ، اٹلی سے 2 اور دیگر ریاستوں کے 34 مریض ابھی تک ریاست میں مثبت معاملے پائے گئے ہیں۔

ریاست میں اب تک 50 ہزار 6784 لوگوں کا نمونہ لیا جاچکا ہے، جس میں 4 لاکھ 91 ہزار 233 کی جانچ منفی آئی ہے ،ساتھ ہی 4855 لوگوں کی رپورٹ آنی ابھی باقی ہے۔


راجستھان میں اب تک 7814 مثبت مریضوں کی رپورٹ منفی آئی ہے اور 7450 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ ریاست میں ابھی تک کورونا سے 241 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیز ، ریاست کورونا میں 2641 ایکٹو کیسز ہیں۔ جس میں 3095 تارکین وطن شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details