اردو

urdu

ETV Bharat / state

زہریلی چیز کھلانے سے ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ بے ہوش - alwar district

راجستھان میں الور شہر کے شیواجی پارک تھانہ علاقہ کے گنپتی وہار میں جادو ٹونا کے نام پر زہریلی چیز کھلانے سے ایک ہی کنبہ کے پانچ لوگوں کے بے ہوش ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

زہریلی غذائی اشیأ

By

Published : Mar 12, 2019, 11:51 PM IST

موصولہ اطلاع کے مطابق آج صبح دس بجے اس کا پتہ چلنے کے بعد ان لوگوں کی بے ہوشی کی حالت میں الور اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

گنپتی وہار میں رہنے والے گنگا رام کے کنبہ میں کسی بات پر پریشانی چل رہی تھی۔ گنگا رام کا بیٹا شادی کے بعد کافی دن سے پریشان چل رہا تھا۔

پڑوس میں رہنے والے پنٹو کے دوست بھنور سنگھ نے اس کنبہ سے کہا کہ وہ جادو ٹونا جانتا ہے اور اس کا علاج کردے گا۔ پریشان کنبہ نے اس پر بھروسہ کرلیا اور پیر کی شام کو وہ کاغذ کی پڑیا میں کچھ لیکر آیا اور دودھ میں ملاکر کنبہ کے تمام لوگوں پلادیا۔

اس کے بعد آہستہ آہستہ کنبہ کے تمام لوگ بے ہوش ہونے لگے جن میں گنگا رام اس کی بیوی ریشما اس کا بیٹا پنٹو او ردو نابالغ بیٹیا ں شامل ہیں۔ بھنور سنگھ بھی رات میں
و ہیں رک گیا۔

کنبہ کے لوگوں نے ملزم بھنور سنگھ پر نابالغوں کے ساتھ چھیڑ خانی کا الزام بھی لگایا ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details