اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان: سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک - سات افراد کی موقع پر ہی موت

ریاست راجستھان کے ضلع سیکر کے سنتوش پورہ گاؤں میں سڑک حادثہ ہوگیا جس میں 8 ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

راجستھان: سڑک حادثے میں 8 افراد ہلاک

By

Published : Nov 14, 2019, 9:18 AM IST

Updated : Nov 14, 2019, 10:16 AM IST

اس حادثے سات افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں جے پور ریفر کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رینگس تھانے علاقے کے سنتوش پورہ گاؤں میں منی بس اور کروزر گاڑی میں ٹکر ہوگئی۔ ٹکر تیز تھی کہ کروزر کے پر خچے اڑ گئے۔

اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کردیا۔

راجستھان میں سڑک حادثہ

پولیس نے ایمبولینس کی مدد سے 3 نعش کو خاٹوشیام جی کے ہسپتال کی مورچری میں اور 4 لاش کو رینگس ہسپتال میں رکھوائے۔حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ہسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔

رینگس میں رکھی گئی لاشوں کی اب تک شناخت نہیں ہوئی ہیں۔

Last Updated : Nov 14, 2019, 10:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details