راجستھان میں جمعہ کی صبح کورونا کے 738 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ اس کے بعد راجستھان میں کل مثبت مریضوں کی تعداد 86 ہزار 965 ہوگئی ہے۔ اسی دوران پچھلے 12 گھنٹوں کے دوران 7 مریضوں کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ریاست میں جمعرات کی صبح جے پور، جودھ پور اور کوٹہ میں سب سے زیادہ متاثرہ مریض دیکھنے کو ملے ہیں۔
محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی صبح اجمیر سے 37، الور سے 31، بانسواڑ سے 31، بارا سے 22، بھرت پور سے 8، بھیلواڑہ سے 6، بیکانیر سے 30، بوندی سے 12، چتور گڑھ سے 11، چورو سے 13، سری گنگانگر سے 6، جے پور سے 148، جھالاواڑ سے 25 ، جھنجھنو سے 22، جودھپور سے 111، کوٹہ سے 107، ناگور سے 10، پالی سے 22، پرتاپ گڑھ سے 14، راجسمند سے 17، سوئی مادھو پور سے 19، سیکر سے 13، سروہی سے 6، ٹونک سے 5 اور ادے پور سے 4 کورونا مثبت کیس پائے گئے ہیں۔ پچھلے 12 گھنٹوں میں سروہی میں 1، اجمیر میں 1، سیکر میں 1، چتورگڑھ میں 1، جے پور میں 2 اور جھالاواڑ میں 1 مریض کی موت واقع ہوگئی ہے۔ اس کے بعد راجستھان میں کورونا سے 1102 مریضوں کی موت ہوئی۔