اردو

urdu

By

Published : Feb 20, 2020, 5:21 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:34 PM IST

ETV Bharat / state

ناگور معاملہ: سات ملزمین گرفتار

راجستھان کے ناگور میں دو دلت نوجوانوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیے جانے کے واقعہ پر وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ '7 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔'

ناگور: 7 ملزمین گرفتار 'کسی کو بخشا نہیں جائے گا'
ناگور: 7 ملزمین گرفتار 'کسی کو بخشا نہیں جائے گا'

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے ٹویٹ کیا کہ 'ناگور کے خوفناک واقعہ کے بعد فوراً کارروائی کی گئی اور سات ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا، مجرموں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، ہم یقینی طور پر چاہیں گے کہ متاثرین کو انصاف ملے۔'

اشوک گہلوت ٹوئٹ

خیال رہے کہ ضلع ناگور کے پانچوڑی علاقہ کے کرنو گاؤں میں بدمعاشوں نے ایک دلت نوجوان کے ساتھ گزشتہ اتوار کو ظالمانہ سلوک کیا تھا جس کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں بتایا گیا کہ نوجوان کے ساتھ پہلے بے رحمی سے مارپیٹ کی گئی اور پھر اس کے پرائیوٹ پارٹ میں پیٹرول ڈالا گیا۔ اسے پانی پلا پلا کر مارا گیا۔ اس دوران وہاں موجودہ نوجوان کے چاچا زاد بھائی کی بھی جم کر پٹائی کی گئی۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details