اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل اسٹور سے 50 ہزار نشیلی گولیاں برآمد

راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے راجیاسر تھانہ علاقہ میں پولس نے ایک میڈیکل اسٹور چلانے والے کے یہاں چھاپہ مارکر 50 ہزار نشیلی گولیاں برآمد کی ہیں۔

By

Published : Jul 23, 2020, 5:11 PM IST

نشیلی گولیاں برآمد
نشیلی گولیاں برآمد

تھانہ انچارج سریش کسواں نے آج بتایا کہ میڈیکل اسٹور کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پوچھ گچھ میں اسکے ذریعہ دی گئی معلومات کی بنیاد پر ایک اور میڈیکل اسٹور چلانے والے کے خلاف رپورٹ درج کی گئی ہے جس نے غیرقانونی نشیلی گولیوں کی سپلائی کی تھی۔


انہوں نے بتایا کہ مخبر کی اطلاع کی بنیاد پر کل دیر رات بیرمانا گاوں کے نزدیک چک دو ڈی ڈبلیو ایم میں کالورام (40) کے گھر چھاپہ مارا گیا۔ گھر میں ٹراماڈول سالٹ کی نشیلی گولیوں سے بھرے کافی تعداد میں ڈبے برآمد ہوئے۔

ان ڈبوں میں پچاس ہزار گولیاں ملی ہیں جن کی قیمت تقریبا پانچ لاکھ بتائی جارہی ہے۔ اس میڈیکل اسٹور کا لائنس کسی اور کے نام سے ہے۔ ملزم میڈیکل اسٹور میں آر ایم پی ڈاکٹر کے طور پر لوگوں کا علاج بھی کرتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details