ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

راجستھان کے 49 افراد نے ویڈیو جاری کر کویت سے لوٹنے کی درخواست کی - الجارہ متوا

راجستھان کے مختلف اضلاع سے 49 افراد کویت میں پھنسے ہیں۔ پچھلے کچھ مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے کے بعد اب یہ افراد روٹی کے بحران کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ اب بیرون ملک پھنسے مزدوروں نے ویڈیو جاری کر اپنے وطن واپس جانے کی درخواست کی ہے۔

49-people-from-rajasthan-stranded-in-kuwait-released-video-and-pleaded-for-help
راجستھان کے 49 افراد نے ویڈیو جاری کر وطن لوٹنے کی درخواست کی
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 7:55 PM IST

ریاست راجستھان کے 49 افراد بشمول چورو ضلع کے 6 افراد کویت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو پچھلے 5 مہینوں سے تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے وہ پریشان ہیں۔

راجستھان کے 49 افراد نے ویڈیو جاری کر وطن لوٹنے کی درخواست کی

اب مسئلہ یہ ہے کہ ان کے سامنے دو وقت کی روٹی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔ بیرون ملک پھنسے ہوئے کچھ افراد بیماری میں بھی مبتلا ہیں۔ ان 49 افراد میں سے ضلع چورو کے 6 مزدور، سیکر کے 19، ناگور کے 13، ضلع جھنجھنو کے 11 مزدور کویت کے الجارہ متوا شہر میں پھنسے ہوئے ہیں۔

بیرون ملک پھنسے ان کارکنوں کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں انہوں نے اپنی کہانی سنائی ہے۔ ویڈیو کے ذریعے لوگوں نے بتایا کہ یہ لوگ 5 ماہ قبل کویت سے اپنے کنبہ کی روزی روٹی کے لئے کام کرنے گئے تھے۔ وہاں پہنچنے کے بعد سے کمپنی نے انہیں کسی بھی قسم کی تنخواہ نہیں دی ہے۔

اب بیرون ممالک میں پھنسے ان مزدوروں کو دو وقت کی روٹی کے لیے بھی محتاجی کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں بتایا گیا کہ کمپنی ان کے گھر واپس جانے کے لئے کوئی کوشش نہیں کر رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ کہا گیا ہے کہ اگر آپ بھارت جانا چاہتے ہیں تو اپنے گھر سے پیسہ حاصل کریں اور ٹکٹ لے کر اپنے وطن جائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہوں نے حکومت ہند سے مدد کی درخواست کی ہے۔ ان لوگوں میں سے کچھ عمررسیدہ اور بہت بیمار بھی ہیں۔

سماجی کارکن امجد تغلق کویت میں پھنسے ان افراد کو ملک واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امجد تغلق نے بتایا کہ وہاٹس ایپ گروپ تشکیل دے کر ویڈیو کو براہ راست ہندوستان قانونی پرواسی اینڈ سیل اور کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کو بھیج کر پورے معاملے سے آگاہ کرایا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details