اردو

urdu

ETV Bharat / state

بین الاقوامی سرحد پر چار مشتبہ افراد گرفتار

راجستھان میں بین الاقوامی سرحد پر ضلع جیسلمیر کے تنوٹ علاقے میں چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

بین الاقوامی سرحد پر چار مشتبہ افراد گرفتار

By

Published : Sep 27, 2019, 1:36 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 5:11 AM IST

پولیس کے مطابق بی ایس ایف کی 139ویں بٹالین کے جوانوں نے جمعرات کی شب علاقے میں مشتبہ حالت میں گھوم رہے ان افراد کو گرفتار کیا۔یہ لوگ تنوٹ سے تین کلومیٹر دوررام گڑھ شاہراہ کے نزدیک ایک پک اپ میں گدھوں کو لے جانے کی کوشش کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر بی ایس ایف کے افسران اور جوان موقع پر پہنچ گئے اور انھیں گرفتار کرکے پوچھ تاچھ شروع کی ۔

پوچھ تاچھ میں انھوں نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں میں پانی کے مٹکے بنانے کا کام کرتے ہیں اور ان مٹکوں کو گدھوں پر لاد کر آس پاس کے گاؤوں فروخت کے لیے لے جاتے ہیں۔اس لیے وہ ضلع میں کوٹڑی کے آسلوئی کے پدم سنگھ کے کہنے پر گدھے لینے آئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ ان لوگوں کو ممنوعہ علاقہ میں اجازت کے بغیر داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ۔بی ایس ایف نے پوچھ تاچھ کے بعد گرفتار شدہ بشیر خان ،سوڑھاخان اور رحمان خان کو پولیس کے حوالہ کر دیا۔انکے پاس سے ضبط کیے گئے پک اپ کو ضبط ک رلیا گیا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 5:11 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details