راجستھان کے ضلع جھالاواڑ کے صدر تھانہ علاقے میں کنویں کی کھدائی کے دوران تین کارکن کنویں کے اندر گر گئے جس کے بعد پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کردی۔ کنویں کے اندر پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے مستقل کوششیں کی جارہی ہیں۔
ڈالر مشین ٹوٹنے پر تین مزدور کنویں میں گرے - کنواں حادثہ
جھالاواڑ کے صدر تھانہ علاقہ کے ٹول کھیڑا گاؤں میں کنویں کی کھدائی کے دوران ایک ڈالر مشین ٹوٹ جانے پر تین مزدور کنویں میں گر گئے۔ پولیس موقع پرپہنچ گئی اور امدادی کارروائی کرکے کارکنوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تینوں مزدور زندہ ہیں۔

جائے وقوع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ صدر تھانہ علاقہ کے ٹول گاؤں کھیڑا میں کنویں کی کھدائی کی جارہی تھی۔ کنواں کھودنے کے لئے استعمال ہونے والی ڈالر مشین ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے محنت کش مزدور کنویں کے اندر پانی میں گر گئے۔ کنویں میں گرنے کی اطلاع ملتے ہی لوگوں کا ایک بہت بڑا مجمع کنویں کے آس پاس جمع ہوگیا۔
جس کے بعد جائے وقوع پر موجود لوگوں نے صدر پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی جس پر کھیڑا گاؤں پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے ذریعہ ریسکیو مہم چلائی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ فی الحال یہ تینوں مزدور زندہ ہیں۔ انہیں کنویں سے نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔