اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرونا وائرس: چین سے دو ہزار بھارتیوں کو بھارت لایا جائے گا - آرمڈ فورس میڈیکل سروسز

چین میں تیزے سے پھیلنے والے کرونا وائرس کے پیش نظر بھارتی حکومت نے وہاں رہنے والے تمام بھارتیوں کو ائیرلفٹ کرکے بھارت لانے کا منصوبہ بنایا ہے، شروع میں تقریبا دو ہزار لوگوں کو بھارت لایا جائے گا۔

چین سے دو ہزار بھارتیوں کو بھارت لایا جائے گا
چین سے دو ہزار بھارتیوں کو بھارت لایا جائے گا

By

Published : Jan 31, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:57 PM IST


چین سے آنے والے تمام لوگوں کو ائیر لفٹ سے ریاست گجرات کے ضلع الور سمیت ملک میں بنائے گئے تین مراکز پر لایا جائے گا اور ان مراکز پر ان کو 14 دنوں تک رکھا جائے گا۔ الور کے آئی ایس آئی سی اسپتال میں 300 لوگوں کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اپ کو بتا دیں کہ 1 فروری یا 2 فروری سے لوگوں کو اسپتال میں لانے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

چین سے دو ہزار بھارتیوں کو بھارت لایا جائے گا

اس دوران اگر کسی میں کرونا وائرس کے اثرات ملتے ہیں تو ان کا بہتر طریقہ سے علاج کیا جائے گا اور اگر ان کی ریپورٹ منفی رہی تو ان کو ان کے گھر واپس بھیج دیا جائے گا۔

وہیں آئی ایس آئی سی اسپتال کا جائزہ لینے کے لیے دہلی سے ایک وفد الور پہنچا اور انہوں نے اسپتال کا جائزہ لیا اور ضروری احکامات دیئے۔

ذرایع کے مطابق دہلی سے آئے وفد میں آئی ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل راج کمار، وزارت محنت و روزگار کے سکریٹری ہیرا لال سنوریا، ائی ایس آئی سی کے میڈیکل کمشنر آر کے کٹاریہ سمیت آئی ایس آئی سی کے کئی آفیسران موجود رہے۔

الور کے علاوہ آرمڈ فورس میڈیکل سروسز اور آئی ٹی بی پی میں چین سے آنے والے لوگوں کو رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

آئی ایس آئی سی کے کمشنر نے بتایا کہ الور کے آئی ایس آئی سی اسپتال میں 250 سے 300 افراد کو رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے اور ضرورت پڑنے پر بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

آئی ایس آئی سی کے کمشنر نے بتایا کہ چین سے آنے والے لوگوں کو الور کے علاوہ دو دیگر مقامات پر رکھنے کے انتظامات ہیں۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 4:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details