اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی وے پر وصولی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش - تین لاکھ روپے بھی برآمد کیے

جے پور کے دودو تھانہ پولیس نے غیر قانونی وصولی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین بدمعاشوں کو گرفتار ہے۔

ہائی وے پر وصولی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش
ہائی وے پر وصولی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش

By

Published : Dec 29, 2019, 12:38 PM IST

جے پور کے آئی جی ایس سینگاتھر نے بتایا کہ ٹونک بارڈر کے پاس سے کچھ لوگ ایک ٹرک ناگور اور اجمیر میں سپلائی کرنے کے لیے لے جارہے تھے، اسی دوران دودو تھانہ علاقے میں ہائی وئے پر تین لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو دھمکی دے کر اس سے وصولی کرنے لگے۔

جس کی اطلاع دودو پولیس تھانہ کو موصول ہوئی، پولیس کی اسپیشل ٹیم موقع پر پہنچی۔

پولیس نے موقع سے تین بدمعاشوں کو گرفتار کیا اور ان کے پاس سے ٹرک ڈرائیور سے وصولی گئی رقم تین لاکھ روپے بھی برآمد کیے۔

فی الحال پولیس تینوں بدمعاشوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details