اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادے پور: ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر - coronavirus in udaipur

راجستھان کے ضلع ادے پور میں ایک ڈیف اسکول کے دو درجن سے زائد بچوں کو کورونا انفکشن ہونے سے محکمہ صحت میں افرا تفری پیدا ہوگئی ہے۔

ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر
ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر

By

Published : Mar 5, 2021, 4:53 PM IST

کورونا کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اسکول کے احاطے میں آئے اور مثبت اور منفی دونوں قسم کے بچوں کو علیٰحدہ کیا۔

ڈیف اسکول میں 28 بچے کورونا سے متاثر

ضلع انتظامیہ نے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

اس کے علاوہ پورے علاقے کو سینیٹآئز کیا جا رہا ہے، تاکہ بیماری کو مزیدپھیلنے سے روکا جا سکے۔

وہیں، متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گذشتہ دنوں اسکول کیمپس کے ایک ٹیچر کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ اس کے بعد بچے بھی جانچ میں کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔

اسکول کے بچوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی رپورٹ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب کہ ملک میں کورونا کی ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details