ریاست راجستھان میں عالمی وبا کورونا کا قہر مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے، اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں راجستھان میں 15398 مثبت معاملے درج کیے گئے ہیں، تو وہیں 64 لوگ اس وبا سے ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔
سب سے زیادہ مریض راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں پائے گئے ہیں۔ یہاں پر 24 گھنٹے میں 3036 کیس درج کیے گئے ہیں، وہیں سب سے کم راجستھان کے کرولی ضلع میں 73 کیس درج ہوئے ہیں، اتنے زیادہ مریض ایک ساتھ سامنے آنے کے بعد میں پوری ریاست میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 117294 ہو چکی ہے۔
نئی گائیڈ لائن جاری
راجستھان: 15398 نئے مثبت معاملے درج، 64 ہلاک - راجستھان میں کورونا نئی گائیڈلائن
راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سب سے زیادہ کورونا مریض پائے گئے ہیں۔ یہاں پر 24 گھنٹے میں 3036 کیس درج کیے گئے ہیں، وہیں سب سے کم راجستھان کے کرولی ضلع میں 73 کیس درج ہوئے ہیں۔ مسلسل کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آج راجستھان حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے۔
مسلسل کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے آج راجستھان حکومت کی جانب سے نئی گائیڈ لائن جاری کر دی گئی ہے، نئی گائیڈ لائن کے مطابق تمام سرکاری محکمے تین مئی تک بند رہیں گے، وہیں کرانہ کی دکان پیر سے لے کر جمعہ تک صبح 6 بجے صبح گیارہ بجے تک کھلی رہے گی۔ ڈیری اور دودھ کی دکان روزانہ کھلی رہے گی لیکن صبح 6 بجے سے صبح 11 بجے تک اور شام کو پانچ بجے سے ایک بجے تک، مٹھائی، ریسٹورنٹ اور ہوٹل سے ہوم ڈیلیوری ہو سکے گی۔ شادی بارات میں پچاس سے زیادہ لوگ شریک نہیں ہوسکتے اور پوری شادی کی تقریب کو محض تین گھنٹے میں ہی مکمل کرنی ہوگی جہاں دکانیں کھولنے کے وقت کو محدود کردیا گیا ہے۔ وہیں پوری ریاست میں ویکینڈ کرفیو نافذ رہے گا۔