اردو

urdu

ETV Bharat / state

جے پور: تبلیغی جماعت کے 11 ارکان میں کورونا مثبت پایا گیا - راجستھان نیوز

کورونا وائرس سے ریاست میں اب صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے اور نئے کورونا وائرس کے 11 مثبت مریض کا تعلق تبلیغی جماعت سے بتایا جا رہا ہے۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں مجموعی طور پر27 مریضوں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے، جس کے بعد مثبت مریضوں کی کل تعداد 120 ہوگئی ہے۔

راجستھان میں کورونا مثبت کے 11 نئے مریض
راجستھان میں کورونا مثبت کے 11 نئے مریض

By

Published : Apr 2, 2020, 9:53 AM IST

Updated : Apr 2, 2020, 1:53 PM IST

محکمہ صحت سے موصولہ اطلاع کے مطابق تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے کل 11 مریض کورونا وائرس مثبت نکلے ہیں، جن میں چورو شہر کے 7 اور ٹونک کے 4 مریض شامل ہیں۔

راجستھان میں کورونا مثبت کے 11 نئے مریض

ایسی صورتحال میں ریاست میں اب صورتحال تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ، ریاست میں کورونا وائرس کی مجموعی طور پر 27 مریض سامنے آئے ہیں، جن میں جے پور سے 13 معاملے شامل ہیں۔

وہیں الورکا ایک مریض جو سوائی مان سنگھ اسپتال کے برن وارڈ میں داخل تھا، وہ بھی کورونا مثبت پایا گیا۔

اس دوران جے پور کے کچھ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی جے پور کے آر یو ایچ ایس ہسپتال میں آئیسو لیشن میں رکھا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ نے ریاست میں اب تک جانچ کے لیے 6557 نمونے بھیجے ہیں، جس میں 6289 نمونے منفی پائے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 21 لوگوں کی منفی سے مثبت رپورٹ آئی ہے اور 11 افراد کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

ان اعدادوشمار کے بارے میں مریضوں کی بات جائے تو بھلواڑہ سے 26، جھنجھنوسے 8، جے پور سے 34، پالی سے 1، پرتاپ گڑھ سے 2، سیکر سے 1، جودھ پور سے 8، ایران سے آئے ہوئے 18بھارتی، ڈونگر پور سے 3، چورو سے 8 ، اجمیر سے 5 ، الور سے 2 ، ٹونک سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں۔

Last Updated : Apr 2, 2020, 1:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details