اردو

urdu

ETV Bharat / state

الور میں جراثیم کش دوا پینے سے طالبہ کی موت - somi jangar

ریاست راجستھان کے الور میں بھول سے کھانسی کی دوا کی جگہ جراثیم کش دوا پی جانے سے دسویں کلاس کی ایک طالبہ کی موت ہوگئی۔

جراثیم کش دوا پینے سے طالبہ کی موت

By

Published : Apr 21, 2019, 6:43 PM IST

اس معاملے کی تحقیقات کررہے اسسٹنٹ ڈپٹی انسپکٹر اسرائیل احمد نے بتایا کہ علاقہ کے کارولی گاوں میں رہنے والے سومی جانگڑ (14) نے سنیچر کو کھانسی کی دوا سمجھ کر جراثیم کش دوا پی لی۔

دوا پینے کے بعد وہ بے ہوش ہوگئی جسے دیکھتے ہی ں گھر والوں نے اسے اسپتال میں داخل کرایا لیکن علاج کے دوران ہی اس نے دم توڑ دیا۔

لڑکی کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ لڑکی کو سانس کی تکلیف تھی اور اس کا علاج چل رہا تھا اس نے بھول سے پیاز میں ڈالنے والی جراثیم کش دوا پی لی، پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details