اردو

urdu

ETV Bharat / state

آخر کانگریس پارٹی سے سدھو ناراض کیوں ہیں؟ - ناراض

ریاست پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو ان دنوں اپنی پارٹی سے ناراض ہیں اور کئی دن سے وہ رابطے سے باہر ہیں اور وہ سرگرم انتخابی مہم سے بھی دور ہیں۔

نوجوت سنگھ سدھو

By

Published : Apr 3, 2019, 10:46 AM IST

Updated : Apr 3, 2019, 11:41 AM IST

بتایا جارہا ہے کہ سدھو کی ناراضگی کی وجہ ان کی اہلیہ کو پسند کی جگہ ٹکٹ نہ دینا ہے۔

دراصل ان کی اہلیہ نوجوت کور سدھو چنڈی گڑھ سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں لیکن پارٹی نے وہاں سے پون بنسل کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سدھو کی اہلیہ کو امرتسر سے ٹکٹ دیا جا سکتا ہے۔

غورطلب ہے کہ گذشتہ عام انتخاب میںبی جے پی کے سینئر رہنما ارون جیٹلی کو پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے شکست دی تھی۔

اس کے علاوہ چھتیش گرھ کے لیے اسٹار کپمپینرز کی لسٹ میں نوجوت سنگھ سدھو کا بھی نام نہیں ہے جو اس دعوے کو تقویت دے رہا ہے کہ سدھو اور کانگریس کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔

Last Updated : Apr 3, 2019, 11:41 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details