اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shiromani Akali Dal ایس جی پی سی کے دو ارکان کی ایس اے ڈی میں واپسی - ہرپال سنگھ شرومنی اکالی دل میں شامل

شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے دو ارکان کی شرومنی اکالی دل میں واپسی ہوئی ہے۔ خبر ہے کہ ایس جی پی سی ارکان ہرپال سنگھ اور امرک سنگھ کی واپسی ہوئی ہے۔ amrik singh rejoined shiromani akali dal

ایس جی پی سی کے دو ارکان کی ایس اے ڈی میں واپسی
ایس جی پی سی کے دو ارکان کی ایس اے ڈی میں واپسی

By

Published : Jun 9, 2023, 9:49 AM IST

چنڈی گڑھ:شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) کے صدر سکھبیر سنگھ بادل نے بی بی جاگیر کور کی پارٹی میں امیدواری کی حمایت کرنے والے شرومنی گرودوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے دو ارکان کی واپسی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایس جی پی سی ارکان ہرپال سنگھ جلہ (پائل) اور امرک سنگھ جنیت پور (امبالہ) کا آج یہاں پارٹی میں خیرمقدم کرتے ہوئے بادل نے کہا کہ بی بی جاگیر کور کی حمایت کرنے والے 10 سے 15 ایس جی پی سی ارکان آنے والے دنوں میں دوبارہ ایس اے ڈی میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے پچھلے کچھ برسوں میں پارٹی چھوڑ کر گئے ان تمام لیڈروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ "اگر کہیں بھی میری غلطی ہو تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں، لیکن ہم سب کو متحد ہو کر ان قوتوں کو شکست دینی ہو گی جو پنتھ کو کمزور کر رہی ہیں۔"

دوسری طرف بادل کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایس جی پی سی کے دونوں اراکین نے ایمانداری سے کام کرنے اور پارٹی کو ہر سطح پر مضبوط کرنے کا یقین دلایا۔ اس ہفتے کے شروع میں ایک اور ایس جی پی سی ممبر ہرپریت سنگھ گرچا نے اپنے والد اور سابق وزیر جگدیش سنگھ گرچا کے ساتھ پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کی تھی۔ بادل نے کہا کہ ایس جی پی سی ممبران نے محسوس کیا کہ بی بی جاگیر کور سکھ برادری کو تقسیم کرنے والی مبینہ طاقت کا حصہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین نے ان پنتھ دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details