اردو

urdu

ETV Bharat / state

خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کے لیے مزید پروازوں کی اپیل - ’امرتسر وکاس منچ‘

تقریباً 350000 سے زیادہ بھارتی شہریوں نے گھر واپس آنے کے لئے اپنے نام کامرس ایمبیسی میں رجسٹرڈ کروائے ہیں۔

خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کے لیے مزید پروازوں کی اپیل
خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں تارکین وطن کے لیے مزید پروازوں کی اپیل

By

Published : Jun 17, 2020, 2:23 PM IST

’امرتسر وکاس منچ‘ کے صدر منموہن سنگھ نے شہری ہوابازی کے وزیر ہریدپ سنگھ پوری سے لاک ڈاؤن داؤن کے سبب خلیجی ممالک میں پھنسے ہزاروں بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لئے خصوصی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

سنگھ نے فلائی امرتسر اینی شی ایٹیو کے گلوبل کنوینر سمیپ سنگھ گمٹالا نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ کئے گئے لاک ڈاؤن کے سبب ہزاروں ہندوستانی متحدہ عرب امارات، کویت، قطر جیسے خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں ہزاروں پنجابی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تقریباً 350000 سے زیادہ ہندوستانیوں نے گھر واپس آنے کے لئے اپنے نام کامرس ایمبیسی میں رجسٹرڈ کروائے ہیں۔ مئی کے پہلے ہفتے میں دوبئی واقع ہندستانی کامرس ایمبیسی کو تقریباً دو لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

گمٹالا نے کہا کہ لوگ تین مہینوں سے ہندوستان آنے کا انتظار کررہے ہیں لیکن انہیں کوئی جواب نہیں مل رہا ہے۔ ورشا شرما، خلیجی ممالک میں بہت سے مہاجر مزدوروں مین سے ایک ہیں جن کو کووڈ۔ 19 کے سبب نوکری سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

کورونا وائرس پھیلنے سے یو اے ای اور خیلیجی ممالک کی معیشت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ شرما نے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پور کو ٹوئٹ کرکے کہ کہ وہ اپنی نوکری گنوا بیٹھی ہیں۔ یہاں تک کی مجھے علاج کی ضرورت ہے کیونکہ میرا اسقاط حمل ہوگیا ہے۔ ہم برے حالات میں جی رہے ہیں، برائے مہربانی ہمارے مدد کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details