اردو

urdu

ETV Bharat / state

کار حادثے میں پانچ کی موت - car hits truck

پنجاب میں سنگرور-سنام روڈ پر ٹرک اور کار آپس میں ٹکرانے کے بعد کار میں آگ لگی جس کے نتیجے میں کار کے اندر پانچ افراد زندہ جل گئے۔

پانچ افراد کار کے اندر زندہ جل گئے
پانچ افراد کار کے اندر زندہ جل گئے

By

Published : Nov 17, 2020, 1:53 PM IST

سنگرور ضلع دیربہ قصبے میں ہلاک شدہ پانچ کار سوار پیر کی رات دیر گئے موگہ واپس جارہے تھے۔

سنگرور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویوک شیل سونی نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ آدھی رات کے قریب پیش آیا۔ کار ٹرک کے ڈیزل ٹینک سے ٹکرا گئی اور ایندھن پھیل گیا ، جس کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی۔ ہلاک شدہ افراد کو باہر آنے کے لئے وقت نہیں ملا اور وہ زندہ جلا گیے۔ ایس ایس پی نے فون پر بتایا کہ ان کی لاشوں کو نکالنے کے لئے اس کار کو توڑنا پڑا۔

ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، لیکن پولیس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جلد سے اس کو پکڑ لیا جائے گا۔

دو روز قبل ایک سینئر وکیل اور اس کے ساتھی زندہ جل گئے تھے جب ان کی گاڑی کو ہوشیار پور ضلع میں پھگواڑہ بائی پاس چوک کے قریب درخت سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details