اردو

urdu

ETV Bharat / state

سُکھ جِندر سنگھ رندھاوا ہوسکتے ہیں پنجاب کے وزیراعلیٰ: ذرائع - امریندر سنگھ

کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب کے وزیراعلیٰ کی کُرسی پر کون بیٹھے گا اس بات کی چرچہ ہر جانب ہورہی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ سُکھ جِندر سنگھ رندھاوا نئے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

سُکھ جِندر سنگھ رندھاوا
سُکھ جِندر سنگھ رندھاوا

By

Published : Sep 19, 2021, 3:50 PM IST

سُکھ جِندر سنگھ نے کہا کہ ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا جب تک تصویر صاف نہیں ہوتی تب تک کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ رندھاوا نے کہا کہ ہمارا کام پنجاب کو ترقی دلانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کیپٹن کا دوسرا روپ ہوں اور آج بھی ان کا احترام کرتا ہوں میرے دل میں ان کے لیے عزت ہے۔

واضح رہے کہ امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد سے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر کئی نام زیر بحث ہیں لیکن جب تک کانگریس لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ نہیں ہوتی تب تک وزیراعلیٰ کے نام پر تذبذب برقرار رہے گا۔

اس دوران راجیہ سبھا رکن امبیکا سونی کو وزیراعلی بننے کا آفر دیا گیا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا ہے۔ جب کہ ذرائع کے مطابق سابق کانگریس صدر اور امریندر سنگھ کے قریبی سنیل جاکھڑ وزیراعلیٰ کی دوڑ میں آگے چل رہے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوت سنگھ سدھو، پرتاپ باجوہ اور سُکھ جِندر سنگھ رندھاوا کا نام بھی شامل ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details