اردو

urdu

ETV Bharat / state

امریندر سنگھ کے وزراء سدھو کے خلاف کیوں ہیں؟ - Delhi Congress

نوجوت سنگھ سدھو اور پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امرندر سنگھ کے درمیان تکرار کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ ان کے درمیان ناچاقی اب ایک عام بات ہوگئی ہے۔ کابینہ میں تبدیلی کے بعد سدھو نے ابھی تک نئی وزارت کا عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔

امرندہ کے وزراء سدھو کے خلاف

By

Published : Jul 5, 2019, 5:44 PM IST

پنجاب کیبنیٹ میں تبدیلی کے بعد اہم محکمہ چھننے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے تقریبا ایک ماہ بعد بھی نئی وزارت کا عہدہ نہیں سنبھالا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس کی شکایت کی گئی ہے۔

ذرا‏ئع کے مطابق سدھو کے خلاف دہلی میں کیپٹن امریندر سنگھ کے وزراء نے محاذ کھولا ہے۔ پنجاب کیبنیٹ کے تین وزراء نے احمد پٹیل سے ملاقات کی ہے۔

امرندہ کے وزراء سدھو کے خلاف

ذرائع کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کے لوکل باڈی وزیر رہتے ان کے پرفارمنس کی رپورٹ احمد پٹیل کو دی گئی ہے۔ سدھو کی شکایت کو لے کر چرنجیت چنی، بھرت بھوشن آشو برہم مہندر دہلی میں احمد پٹیل سے ملے۔

خبر یہ بھی ہے کہ شکایت کرنے والے نے احمد پٹیل سے یہ بھی شکایت کی ہے کہ سدھو کا اپنے وزراء کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ابھی تک بجلی محکمہ نہ سمبھالنے کو لے کر ہو رہی دقتوں کے بارے میں بھی شکایت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details