بھارتی ریاست پنجاب کے فیروز پور سیکٹر میں پیر کی صبح بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ایک کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔ Quadcopter was Shot Down by BSF in Ferozepur Sector
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گشت بڑھا دی ہے۔ ساتھ ہی اس واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ BSF shot down a Pakistani drone
بی ایس ایف کے مطابق، آج صبح فیروز پور سیکٹر میں ایک کواڈ کاپٹر دیکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے مار گرایا۔ تفتیش کے بعد اس کے پاس سے ممنوعہ مواد کے 5 پیکٹ برآمد ہوئے۔ بی ایس ایف کے مطابق یہ کواڈ کاپٹر پاکستان کی جانب سے آیا تھا۔ Quadcopter in Ferozepur sector
یہ بھی پڑھیں: BSF Opens Fire at Suspected Drone: مشتبہ ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ
غور طلب ہے کہ پنجاب حکومت کے عہدیداروں نے حال ہی میں پارلیمانی کمیٹی برائے امور داخلہ کو بتایا تھا کہ گزشتہ دو سالوں میں بین الاقوامی سرحد کے قریب 133 بار ڈرون دیکھے گئے ہیں۔