اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: ناندیڑ سے آنے والے کئی افراد کورونا سے متاثر

ڈسٹرکٹ سول سرجن ڈاکٹر ہری نارائن سنگھ نے بتایا کہ 'مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں واقع حضور صاحب سے لوٹنے والے تقریباً 42 افراد کی پنجاب کے مختار صاحب میں کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔'

By

Published : May 3, 2020, 5:10 PM IST

corona
corona

سنگھ نے بتایا کہ 'ان کیسز کے ساتھ ہی ضلع میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔'

دریں اثنا مرکزی وزارت صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ روز 187 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ریاست میں مجموعی طور پر 772 کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 112 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details