خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کبوتر بازی اور جعلسازی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ طویل عرصے سے خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔
نیشا اور امن کور نے کہا کہ ان کے خلاف کبوتر بازی اور جعلسازی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پولیس کو اس معاملے میں تحقیقات کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن پولیس نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اگر ان کی مدد نہیں کر سکتے تو وہ ان کے اہل خانہ کے لیے بے ہوشی کی دوا بھیج دیں۔
وہیں موگا پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس پی کلجندر سنگھ نے لڑکیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔
ڈی ایس پی کلجندر سنگھ نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔