اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: زرعی قوانین کے خلاف ڈی آئی جی کا استعفیٰ - زرعی قوانین کے خلاف کسان

اتوار کے روز پنجاب کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جیل) لکمندر سنگھ جاکھر نے کہا ہے کہ 'انہوں نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔'

پنجاب: زرعی قوانین کے خلاف ڈی آئی جی کا استعفیٰ
پنجاب: زرعی قوانین کے خلاف ڈی آئی جی کا استعفیٰ

By

Published : Dec 13, 2020, 4:03 PM IST

زرعی قوانین کے خلاف کسان تحریک کا آج 18 واں دن ہے۔ کسانوں نے حکومت پر دباؤ بنانے کے لیے اپنی تحریک تیزکردی ہے

وہیں پنجاب کے ڈی آئی جی (جیل) نے کسانوں کی حمایت میں اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اتوار کے روز پنجاب کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (جیل) لکمندر سنگھ جاکھر نے کہا ہے کہ 'انہوں نے نئے زرعی قوانین کی مخالفت اور کسانوں کی حمایت میں استعفیٰ دے دیا ہے۔'

لکمندر سنگھ جاکھر نے مزید کہا کہ انہوں نے ہفتہ کے روز ہی اپنا استعفی ریاستی حکومت کو پیش کردیا تھا۔

پنجاب، ہریانہ اور دیگر علاقوں کے کسانوں نے نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے مختلف سرحدی مقامات کو بند کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک میں شدت

واضح رہے کہ مرکزی حکومت کسان رہنماؤں سے بات کر کے ڈیڈ لاک کو ختم کرنا چاہتی ہے لیکن کسان رہنما تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے کے مطالبے پر قائم ہیں۔ اب تک مذاکرات کے چھ دور ہوچکے ہیں ، جو بےنتیجہ رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details