اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مجھے ٹکٹ نہ دینا وزیر اعلی کی سازش' - نوجوت کور

کانگریس کے رہنما نوجوت کور سدھو نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ کی وجہ مجھے امرتسر سے ٹکٹ نہیں دیا گیا۔

نوجوت کور سدھو

By

Published : May 16, 2019, 9:41 AM IST

تفصیل کے مطابق کانگریس کے رہنما نوجوت کور سدھو نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا: 'کیپٹن صاحب(امریندر سنگھ) اور آشاکماری کے مطابق میں ممبر پارلیمنٹ کے ٹکٹ کا اہل نہیں ہوں، مجھے امرتسر سے ٹکٹ نہیں دیا گیا کہ میں وہاں سے جیت نہیں سکتا ہوں'۔

انھوں نے مزید کہا کہ'کیپٹن صاحب کو عورتوں کی عزت کرنی چاہیے، جب آپ خاتون ریزرویشن کی بات کرتے ہیں تو انھیں نافذ کرنا چاہیے'۔

انتخابی مہم میں انکی غیر موجودگی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ'کیپٹن صاحب نے کہا تھاکہ وہ تمام 13 نشستوں پر جیت رہے ہیں، ہمارا مقصد مودی کو ہرانا ہے جب کیپٹن صاحب ایسا بول رہے ہیں پھر انتخابی مہم میں میری شمولیت کا کیا مطلب، اںھوں نے کہا کہ وہ خود اپنے دم پر تمام نشستوں پر جیت درج کریں گے'۔

واضح رہے کہ سدھو اور کیپٹن کے درمیان حالات تب خراب ہوگئے جب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حلف برداری تقریب میں انھیں مدعو کیے جانے پر انھوں نے ان کی دعوت کو قبول کرلیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details