پنجاب: 15 وزرا کی حلف برداری، ایک مسلم چہرہ بھی شامل - کیپٹن امریندر سنگھ
پنجاب کانگریس حکومت کی نئی کابینہ کے 15 وزرا نے آج حلف لیا۔ انہیں گورنر پنجاب بنوری لال پروہت نے عہدے کا حلف دلایا۔
charanjit channi team
By
Published : Sep 26, 2021, 7:09 PM IST
کیپٹن امریندر سنگھ کے وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سیاسی ہلچل کے درمیان چرنجیت سینگھ چننی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا گیا تھا جن کی 15 رکنی کابینہ کو آج حلف دلایا گیا۔
وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چننی اور دو نائب وزرائے اعلیٰ سُکھجندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے ایک قبل اپنے عہدہ کا حلف لیا تھا۔
کانگریس نے وزراء کے درمیان بہت زیادہ سماجی توازن برقرار رکھا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ پانچ پرانے وزراء کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے۔
نئی کابینہ میں پانچ نئے چہرے شامل کیے گئے ہیں اور سبھی طبقات کو شامل کیا گیا ہے۔
نئی کابینہ میں چار ہندو، ایک مسلم اور گیارہ سکھ چہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ذاتوں کے لحاظ سے تین ایس سی، ایک بی سی چہرہ اور نو جاٹ سکھ ہیں۔
18 رکنی پنجاب کابینہ میں صرف دو خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ممکنہ وزراء کی فہرست میں ایک قائم مقام صدر کا نام بھی تھا لیکن انہوں نے دو مرتبہ ایم ایل اے کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے اور استعفیٰ ابھی تک اسپیکر کے زیر غور ہے۔
ذات پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق چیف منسٹر چرنجیت سنگھ چننی (ایس سی)، نائب وزیر اعلیٰ سُکھجِندر سنگھ رندھاوا (جاٹ سکھ) اور اوم پرکاش سونی (کھتری) ہیں۔
نئی کابینہ کی حتمی فہرست
برہم موہندرا
کھتری
منپریت سنگھ بادل
جاٹ
ترپت راجندر سنگھ باجوہ
جاٹ
سُکھبندر سنگھ سرکاریا
جاٹ
رانا گرجیت سنگھ
جاٹ
ارونا چودھری
ایس سی
رضیہ سلطانہ
مسلم
بھرت بھوشن آشو
برہمن
وجے اِندرا سنگلا
بنیا
راج کمار ورکا
بالمیکی
سنگت سنگھ گلجیان
لابنہ
پرگت سنگھ
جاٹ
امریندر سنگھ راجہ وارنگ
جاٹ
گُرکیرت سنگھ کوٹلی
جاٹ
کابینہ کی اس نئی فہرست مین گُرکیرت سنگھ کوٹلی، امریندر سنگھ راجہ وارنگ، سنگت سنگھ گلجیان، راج کمار ورکا اور رندیپ سنگھ نابھا نئے چہرے ہیں۔
واضح رہےکہ نوجوت سنگھ سدھو بھی وزیر رہ چکے ہیں لیکن اب نئی کابینہ میں شامل نہیں ہیں جبکہ رانا گرجیت سنگھ پہلے کیپٹن حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور طویل غیر حاضری کے بعد اب دوبارہ کابینہ میں آگئے ہیں۔