ملک میں کورونا وائرس کا قہر روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پنجاب ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی ملک کی 17 ویں ریاست بن گئی ہے۔
پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2123 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر کے 1،03،464 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر، آندھراپردیش، تمل ناڈو، کرناٹک، اترپردیش، دہلی، مغربی بنگال، بہار، تلنگانہ، اڈیشہ، آسام، گجرات، کیرالہ، راجستھان، ہریانہ اور مدھیہ پردیش کے بعد ایک لاکھ سے زائد متاثرین والی 17 ویں ریاست بن گئی۔
مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 86،508 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، اس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 57،32،519 ہوگئی۔ وہیں اس دوران مہلک وائرس کی وجہ سے 1129 مریضوں کی موت ہونے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 91،149 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاستیں …………ایکٹو کیسز …… صحت یاب …………. اموات
انڈومان نکوبار ----- 166 ---------- 3494 -------- 52
آندھرا پردیش ----------- 70357 ------- 570667 ----- 5506
اروناچل پردیش ------- 2216 -------- 5903 --------- 14
آسام ------------------- 30182 ------- 132712 ------ 597
بہار ------------------- 12958 ------- 159022 ------ 874
چندی گڑھ ----------------- 2537 -------- 8049 --------- 140
چھتیس گڑھ -------------- 35850 -------- 56773 ------- 728
دادرا نگر حویلی
دمن ودیو -------------- 205 ------------ 2755 -------- 2
دہلی ------------------ 30836 ---------- 220866 ----- 5087
گوا -------------------- 5646 ----------- 23857 ------ 376
گجرات ----------------- 16438 ---------- 107574 ------ 3367
ہریانہ --------------- 19276 ---------- 96347 ------- 1233
ہماچل پردیش --------- 3950 ----------- 8959 --------- 140
جموں وکشمیر ---------- 19918 --------- 46530 -------- 1062
جھارکھنڈ ---------------- 12882 ---------- 61559 -------- 648