اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس صدر کے لئے پرینکا گاندھی بہترین امیدوار - پنجاب

پرینکا گاندھی کانگریس پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لئے بہترین اور پسندیدہ امیدوار ہوں گی لیکن اس بارے میں فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی پر منحصر ہے ۔

کانگریس صدر کے لئے پرینکا گاندھی بہترین امیدوار

By

Published : Jul 29, 2019, 7:50 PM IST

ریاست پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ اگر پرینکا گاندھی وڈرا کانگریس کی صدر منتخب ہوتی ہیں تو ان کو سبھی لیڈروں اور کارکنوں کی حمایت حاصل ہوگی۔

کانگریس صدر کے لئے پرینکا گاندھی بہترین امیدوار

کیپٹن امریندر سنگھ نے آج یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں کہا ہے کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے سے ہٹنے کے راہل گاندھی کے فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نوجوانوں کا ملک ہے اور نوجوان لیڈر ہی اس کی قیادت کرنے کے لئے مناسب ہے۔

پرینکا گاندھی کانگریس پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے لئے بہترین اور پسندیدہ امیدوار ہوں گی لیکن اس بارے میں فیصلہ کانگریس ورکنگ کمیٹی پر منحصر ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعلی نے پہلے بھی کانگریس کی قیادت کے لئے نوجوان لیڈر کی بات کہی تھی۔

کیپٹن امریندر سنگھ نے کہاکہ محترمہ وڈرا پارٹی صدر کے عہدے کے لئے پوری طرح اہل ہیں۔

حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ہوئی شکست کے بعد پارٹی کوپھر سے منظم کرنے کے لئے ایک نوجوان لیڈر کی بے حد ضرورت بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details