پنجاب اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے لیے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے آج ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ’’لو یو پنجاب، آپ نے کمال کردیا۔ Love You Punjab, Aap ne Kamal Kar Diya, Kejriwal
مسٹر کیجریوال نے یہاں ریاست کے نامزد وزیر اعلیٰ بھگونت مان کے ساتھ پارٹی کی جیت کا جشن منانے کے لئے امرتسر میں ’روڈ شو‘ کیا۔
اس دوران، مسٹر کیجریوال نے اپنے خطاب میں کہا، "لو یو پنجاب، آپ نے کمال کردیا۔ پوری دنیا میں ایسا انقلاب صرف پنجابی ہی کر سکتے ہیں۔ آج پوری دنیا میں پنجاب کے انقلاب کا چرچا ہو رہا ہے۔ دنیا جانتی تھی کہ پنجاب کے لوگ انقلابی ہوتے ہیں، اس الیکشن میں آپ نے اسے پھر سے ثابت کر دیا۔ سارے بڑے لیڈر جو خود کو قدآور نہ ہارنے والا سمجھتے تھے، آپ نے سب کی انانیت توڑ دی۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ پنجاب کو کئی دہائیوں کے بعد ایک ایماندار وزیر اعلیٰ ملا ہے اور دعویٰ کیا کہ پنجاب کی حکومت ایک ایماندار حکومت ہوگی۔ اگر ان کا کوئی ایم ایل اے یا وزیر غلط کام کرے گا یا طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو اس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔