اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرتارپور راہداری وقت پر مکمل ہوں گے - کرتارپور کاریڈور پرجیکٹ وقت پر مکمل کیا جائے گا

پنجاب کے وزیراعلی امرندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے وقت پر یعنی 30 اکتوبر کے ڈیڈ لائن پر مکمل ہونے کا یقین دلایا ہے۔

کرتارپور راہداری وقت پر مکمل ہوں گے

By

Published : Sep 19, 2019, 4:30 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:26 AM IST


پنجاب کے وزیر اعلی امرندر سنگھ نے کرتار پور راہداری کے تعمیراتی کاموں پر خوشی اور اطیمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا یقین کرایا کہ اس منصوبہ کو اس کی ڈیڈ لائن یعنی 30 اکتوبر تک مکمل کیا جائے گا۔ امرندر سنگھ نے کرتارپور راہداری کے کاموں کا معائنہ کیا اور ساتھ ہی افسران کے ساتھ ملاقات بھی کی۔

انہوں نے گرداس پور میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے فیصلہ کی مذمت کی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے کرتارپور صاحب گرودوارہ آنے والے عقیدت مندوں پر بیس ڈالر چارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے پاکستان کا فیصلہ قبول کرنے سے منع کردیا ہے اور اس کی اطلاع بھارت کی حکومت کو بھی دے دیا ہے۔

کرتارپور راہداری وقت پر مکمل ہوں گے
واضح رہے کہ 16 ستمبر کو پاکستان نے کہا تھا کہ بھارتی عقیدت مندوں کے لیے کرتارپور راہداری کھول دیے جائیں گے۔ اس کے ٹھیک تین روز بعد گرو نانک صاحب کی 550 ویں یوم پیدائش ہے۔گرونانک صاحب کے بھارتی عقیدت مندوں پر پاکستان کی طرف سے بیس ڈالر چارج کرنے کے فیصلے کو بھارت نے دوبارہ غور کرنے کے لیے کہا ہے۔پاکستان میں گرونانک صاحب کے زائرین پر بیس ڈالر چارج کرنے کے فیصلے کو بھارت نے دوبارہ غور کرنے کو کہا ہے ۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:26 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details