گزشتہ روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد کیپٹن امریندر سنگھ نے آج اعلان کیا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا دامن نہیں تھام رہے ہیں بلکہ صرف کانگریس پارٹی سے علیحیدگی اختیار کر رہے ہیں۔
میں کانگریس چھوڑ رہا ہوں لیکن بی جے پی جوائن نہیں کروں گا: امریندر سنگھ
پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی چھوڑ رہے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ بی جے پی میں شامل نہیں ہوں گے۔
captain amarinder singh
بتا دیں کہ حال ہی میں کیپٹن امریندر سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تھی۔ شاہ سے ملنے کے بعد امریندر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں لکھا تھا کہ امت شاہ سے ملاقات کے دوران انہوں نے زرعی قوانین کی وجہ پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں بات کی۔
واضح رہے کہ کیپٹن امریندر 18 ستمبر کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد سے کانگریس سے ناراض چل رہے ہیں۔ امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے بارے میں خاص طور پر جارحانہ رویہ اختیار کیا ہے۔