محکمہ موسمیات کے مطابق ہریانہ میں آج اور 20 اگست کو تیز بارش اور 18 اور 19 اگست کو کچھ جگہوں پر زبردست بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں آئندہ تین روز زبردست بارش کا امکان - محکمہ موسمیات پنجاب
پنجاب میں پچھلے کئی دنوں سے مانسون کمزور ہونے سے چند مقامات کے علاوہ کہیں بارش نہیں ہوئی لیکن آئندہ تین روز کچھ مقامات پر زبردست بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر بارش اور 19 اگست کو کہیں کہیں بھاری بارش کا امکان ہے۔ چنڈی گڑھ، بھیوانی، سرسا، امرتسر، پٹیالہ، ہلواڑہ فریدکوٹ اور دہلی کا درجہ حرارت 28 ڈگری، امبالا 25 ڈگری، حصار، کرنال، آدم پور اور لدھیانہ میں درجہ حرارت بالترتیب 27 ڈگری، نارنول 26 ڈگری پٹھان کوٹ 25 ڈگری اور گورداس پور 26 ڈگری رہا۔
گزشتہ روز سری نگر میں 21 ڈگری اور جموں میں 13 ملی میٹر بارش ہوئی یہاں درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔ گذشتہ رات کانگڑا میں 127.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔