اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب کے سابق ڈی جی پی اظہار عالم کا انتقال - former DJP punjab Izhar alam

پنجاب کے سابق ڈی جی پی اظہار عالم کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی تدفین کل ہوگی۔ وہ بہار کے شیوہر ضلع کے چکنوٹہ گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ان کی ابتدائی تعلیم مدرسہ میں ہوئی۔

Former DGP IPS Izhar Alam passes away
پنجاب کے سابق ڈی جی پی اظہار عالم کا انتقال

By

Published : Jul 6, 2021, 2:11 PM IST

پنجاب کے سابق ڈی جی پی (آئی پی ایس) آفیسر اظہار عالم (73 سالہ) اس فانی دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ دل کا دورہ پڑنے سے چندی گڑھ میں انہوں نے آخری سانس لی۔

انہوں نے پنجاب میں دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ پنجاب وقف بورڈ کے چیئرمین تھے اور امارت اسلامیہ پنجاب کے بانی چیئرمین بھی تھے۔ ان کے انتقال سے پورے پنجاب میں غم کی لہر ہے۔

اظہار عالم کے اہل خانہ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی تدفین کو 7 جولائی کو سرہند روضہ شریف کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔ وہ بہار کے شیوہر ضلع کے چکنوٹا گاؤں کے رہنے والے تھے۔ ابتدائی تعلیم مشرقی چمپارن ضلع کے ڈھاکہ میں مدرسہ اسلامیہ سے حاصل کی۔

ان کی موت پر راشٹریہ جنتا دل کے رکن قانون ساز کونسل، بہار محمد فاروق نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت سے شیوہر ضلع میں غم کا ماحول ہے۔ وہ پنجاب میں رہتے تھے لیکن ان کا دل آبائی گاؤں چکنوٹہ میں رہتا تھا۔ وہ ہمیشہ لوگوں سے علاقے کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے تھے۔ وہ جب بھی یہاں آتے تو لوگوں سے بہت ہی خلوص کے ساتھ ملتے تھے، وہ قوم کے مخلص شخص تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حقوق انسانی کے کارکن اسٹین سوامی کا انتقال

ABOUT THE AUTHOR

...view details