اردو

urdu

ETV Bharat / state

Punjabi Singer killed in Firing: پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا گولی مار کر قتل - پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر حملہ

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر ہوسکے، ایک دن پہلے ہی پنجاب حکومت نے ان کی سکیورٹی واپس لی تھی۔Punjabi Singer Sidhu Musewale killed in Firing

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل
پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو گولی مار کر قتل

By

Published : May 29, 2022, 7:49 PM IST

Updated : May 29, 2022, 7:55 PM IST

چنڈی گڑھ:پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا پر منسا کے جواہرکے گاؤں کے قریب کچھ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ Punjabi Singer Sidhu Musewale killed in Firing منسا ہسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر رنجیت رائے نے بتایا کہ ہسپتال میں تین افراد کو لایا گیا تھا۔ جس میں سدھو موسے والا کی موت ہو چکی تھی جبکہ دو دیگر افراد کو بہتر علاج کے لیے دوسرے ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت پنجاب کے نمائندے کے ذریعے شیئر کی گئی تصاویر

غور طلب ہے کہ موسے والا کو کئی بدمعاشوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے کانگریس پارٹی سے الیکشن بھی لڑا۔ وہ گزشتہ سال ستمبر میں کانگریس میں شامل ہوئے تھے۔ موسے والا 17 جون 1993 کو پیدا ہوئے۔ وہ ضلع منسا کے رہنے والے تھے۔ ان کے گاؤں کا نام موسے والا ہے۔ سدھو کی گائیکی کچھ مختلف تھی۔ لوگ اسے 'گینگسٹر ریپ گلوکار' کہتے تھے۔ بندوقیں اکثر ان کے گانوں میں نظر آتی تھیں۔

ای ٹی وی بھارت پنجاب کے نمائندے کے ذریعے شیئر کی گئی تصاویر

لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ بندوق کے کلچر کو فروغ دیتے تھے۔ ان کے ایک گانے کو لے کر کافی تنازع ہوا تھا۔ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے سکھوں کی شبیہ کو خراب کیا ہے تنازعہ بڑھنے کے بعد موسے والا نے معافی بھی مانگ لی تھی۔ ان کا ایک گانا 'سنجو' بہت مشہور ہوا۔ ان پر اے کے 47 رکھنے کا بھی الزام تھا۔ اس کیس میں وہ جیل بھی گئے۔ پھر انہوں نے اپنا موازنہ اداکار سنجے دت سے کیا تھا۔

واضح رہے کہ مان حکومت پنجاب میں اب تک 424 افراد کی سیکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو تحفظ کی ضرورت نہیں ہے۔ جب پنجاب کے ڈی جی پی سے اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ فی الحال حکومت کو دیگر معاملات میں فوجیوں کی ضرورت ہے اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Young Man Shot Dead in Delhi: دہلی میں نوجوان کا گولی مار کر قتل

Last Updated : May 29, 2022, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details