اردو

urdu

ETV Bharat / state

سُرجیت کمار جیانی سے خاص بات چیت

مرکز کی جانب سے بنائے گئے کسانوں کے لیے تین زرعی قوانین کی مخالفت جاری ہے، حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات بھی، لیکن ابھی بھی حل نکلنا ندارد۔

سرجیت کمار جیانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی
سرجیت کمار جیانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی

By

Published : Jan 6, 2021, 9:40 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں زرعی قوانین کے حوالے سے مرکزی حکومت اور کسان تنظیموں کے ساتھ متعدد میٹنگز ہوچکی ہیں، لیکن کوئی حل نہیں نکلا۔

اسی ضمن میں دہلی میں پنجاب کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق کابینی وزیر سُرجیت کمار جیانی اور سابق کسان سیل رہنما ہرجیت سنگھ گریوال نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

سُرجیت کمار جیانی سے خاص بات چیت

اطلاع کے مطابق یہ اجلاس وزیراعظم دفتر سے 45 منٹ کے لیے متعین تھا لیکن یہ ملاقات 70 منٹ سے زیادہ جاری رہی۔

کاشتکار زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اجلاس کی نگاہ میں یہ نظر آرہا تھا کہ پنجاب کے رہنما وزیراعظم کو زرعی قوانین واپس لینے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کریں گے یا وزیراعظم کے ذریعہ کسی نئی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس ملاقات کے بعد سرجیت کمار جیانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔

سرجیت کمار جیانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی

زرعی قوانین اور احتجاجی مظاہرے کے متعلق دریافت کرنے پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس تمام معلومات موجود ہے اور وزیر زراعت نریندر تومر اس کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سرجیت کمار نے کہا کہ کسانوں کی اس تحریک کا کوئی بھی چہرہ یا رہنما نہیں ہے جس کے ساتھ حکومت کو بات کرے، اسی وجہ سے یہ معاملہ حل نہیں ہوپا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کسانوں کی فکر کرتے ہیں اور حکومت خود چاہتی ہے کہ جلد سے جلد یہ معاملہ حل ہو۔

پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما احتجاج کررہے ہیں اور جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ان کی اور ان کے کارکنوں کی مخالفت کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں میں یہ الجھن پھیلائی جارہی ہے کہ کارپوریٹ ہاؤسز ان کی زمین چھین لیں گے یا انہیں اپنی فصل ایم ایس پی پر بیٹھنے دیں گے، جو قوانین میں موجود نہیں ہے۔

اگلے برس پنجاب میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سوال پوچھے جانے پر انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details