اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں کورونا کے آٹھ نئے معاملے

پنجاب میں کورونا انفیکشن کے آج آٹھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ریاست میں کورونا کی تعداد بڑھ کر 219 تک پہنچ گئی

پنجاب میں کورونا کے آٹھ نئے معاملے
پنجاب میں کورونا کے آٹھ نئے معاملے

By

Published : Apr 19, 2020, 12:33 AM IST

Updated : Apr 19, 2020, 10:13 AM IST

چندی گڑھ،: پنجاب میں کورونا انفیکشن کے آج آٹھ نئے معاملے سامنے آنے کے بعد اب ریاست میں کورونا کی تعداد بڑھ کر 219 تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 31 مریض ٹھیک ہو کر گھر بھیجے جا چکے ہیں۔ جبکہ 16 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور اس طرح ریاست میں کورورنا کے فعال معاملے 172 ہیں۔

ریاست کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ کی طرف سے آج شام یہاں جاری ایک بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔ ریاست میں آج جالندھر سے چھ اور موہالی اور گرداس پور سے کورونا کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا۔ ریاست میں اب تک 6167 کورونا مشتبہ معاملے سامنے آئے ہیں اور ان میں سے سب کے نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے۔ ان میں سے 5354 نمونے منفی پائے گئے اور 594 کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔ ریاست میں موہالی ضلع میں سب سے زیادہ 57 کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس کے بعد جالندھر میں 41، پٹھان کوٹ 24،نواں شہر19، لدھیانہ 15، امرتسر، مانسا، پٹیالہ 11-11، ہوشیارپور سات، موگا چار، فریدکوٹ، روپڑ اور سنگرور 3-3، برنالا، کپورتھلہ، فتح گڑھ صاحب اور گرداس پور دو دو،مکتسراور فیروزپور میں ایک ایک معاملہ مثبت پایا گیا ہے۔

Last Updated : Apr 19, 2020, 10:13 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details