اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا طے: اتحاد

ایس اے ڈی کے صدر سکھبیرسنگھ بادل اور بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری ستیش چند مشرا نے مشترکہ طورسے اتحاد کے بارے میں اعلان کیا۔ بی ایس پی لیڈرنے انکشاف کیا کہ پارٹی کی صدر مایاوتی نے اتحادکو منظوری دی ہے اوردونوں پارٹیاں مسٹر سکھبیرسنگھ بادل کی قیادت میں الیکشن لڑیں گی۔

پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا طے:اتحاد
پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا طے:اتحاد

By

Published : Jun 12, 2021, 10:42 PM IST

شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اوربہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے بدعنوانی اورگھپلوں سے پاک کرانے کے لئے 2022 کا اسمبلی انتخاب مل کر لڑنے کے لئے آج انتخابی اتحادکا اعلان کیا۔

پنجاب میں 2022 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا طے:اتحاد

چچ

مسٹرمشرا نے سماج کے دلت اور پسماندہ طبقات سے بھی تہہ دل سے اتحاد کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پرکاش سنگھ بادل کا آشرواد لینے کے لئے بی ایس پی کوآرڈینیٹر رندھیر سنگھ بینی وال، پنجاب بی ایس پی کے صدر جسبیرسنگھ گڑھی کے ساتھ آئے۔

اس موقع پر مسٹر بادل نے تمام 117 نشستوں میں سے بی ایس پی کو دوآبہ حلقے کی آٹھ، مالوا کی سات اور ماجھا کی پانچ سیٹیں دینے پر اتفاق اظہارکرتے ہوئے کہا کہ باقی نشستوں پر ایس اے ڈی الیکشن لڑے گی۔

کرتار پور، جالندھر ویسٹ، جالندھر نارتھ، پھگواڑہ ہوشیار پور شہری، ٹانڈا، دسوہا، چمکور صاحب، بسی پٹھانا، میہل کلاں، نواں شہر، لدھیانہ شمالی، سوجان پور، بوہا، پٹھان کوٹ، آنند پور صاحب موہالی، امرتسر نارتھ، امرتسر سنٹرل اور پائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام حلقوں میں جیت یقینی بنانے کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک کوآرڈنیشن کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے اس اتحاد کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابی ہم آہنگی 2022 کے اسمبلی انتخابات تک ہی محدود نہیں ہے۔

یواین آئی۔الف الف

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details