تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گرداس پور میں جمعہ کی صبح پاکستان کی طرف سے چھوڑے گئے غبارے کو بارڈرسیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار نے دو راؤنڈ فائر کرکے گرا BSF Shot Down Pakistani Balloon دیا۔
بی ایس ایف کے ڈی آئی جی پربھاکر جوشی DIG, BSF Prabhakar Joshi نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے سرحد پر مسلسل دراندازی کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ بی ایس ایف کے ذریعہ کبھی ڈرون کو بھارت کی سرحد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے تو کبھی دراندازوں کو مارا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح 5 بجے پاکستان کی طرف سے چھوڑا گیا ایک غبارہ جیسے ہی بھارتی سرحد میں داخل ہوا تو اسے 73 بٹالین کے سپاہی راجندر کمار نے دو راؤنڈ فائرنگ کرنے کے بعد گرا دیا۔