جالندھر:پاکستان کی جانب سے منشیات کی ایک اور کوشش کو ناکام بناتے ہوئے، پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے جمعرات کو امرتسر کے گاؤں دھنو کلاں کے قریب علاقے میں پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ایک ڈرون کو مار گرایا۔بی ایس ایف کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے پاکستان سے بھارتی حدود میں داخل ہونے والے ڈرون کی آواز سنی۔ فوجیوں نے فوری طور پر فائرنگ کرکے ڈرون کو مار گرایا۔
علاقے کی ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سیاہ رنگ کا ڈرون (کواڈ کاپٹر، ڈی جے آئی میٹرس 300 آر ٹی کے) جزوی طور پر ٹوٹی حالت میں اور پیلے رنگ کے چپکنے والی ٹیپ سے لپٹے ہوئے ایک بڑے پیکٹ میں دو کلو ہیروئن کے 02 پیکٹ اور 170 گرام کے 02 چھوٹے پیکٹ افیم برآمد کیے۔ اسی کے ساتھ لوہے کی ایک انگوٹھی بھی ملی ہے۔