اردو

urdu

ETV Bharat / state

سدھو کی تلاش میں بہار پولیس - بھارتیہ سابق کرکٹر

ریاست کی بہار پولیس گذشتہ تین دن سے پنجاب کے سابق کانگریس وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی تلاش میں امرتسر میں بیٹھی ہے۔

مسٹر جناردھن نے بتایا کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران مسٹر سدھو کی طرف سے دیے گئے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا
مسٹر جناردھن نے بتایا کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران مسٹر سدھو کی طرف سے دیے گئے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

By

Published : Jun 20, 2020, 5:52 AM IST

ریاست بہار کے تھانہ برسوئی کے سب انسپکٹر جناردھن اور ایک پولیس گذشتہ تین دن سے بھارتیہ سابق کرکٹر اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے گھر کے چکر لگارہے ہیں، لیکن ان کے امرتسر میں نہ ہونے کی وجہ سے سدھو ان سے نہیں مل سکے ہیں۔

مسٹر جناردھن نے بتایا کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران مسٹر سدھو کی طرف سے دیے گئے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

واضح رہے کہ مسٹر جناردھن نے بتایا کہ بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوران مسٹر سدھو کی طرف سے دیے گئے بیان پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، لیکن وی آئی پی شخص کی حیثیت سے ان کی ضمانت منظور ہوگئی تھی، اور مسٹر سدھو اس وقت سے ہی ضمانت پر ہیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ مسٹر سدھو کی ضمانت کے لیے اب وقت کی حد اختتام کو پہنچ رہی ہے۔

بہار پولیس گذشتہ تین دن سے پنجاب کے سابق کانگریس وزیر نوجوت سنگھ سدھو کی تلاش میں امرتسر میں بیٹھی ہے

انہوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے کچھ ضروری دستاویزات پر ان کے دستخط کی ضرورت ہے، لیکن وہ ابھی تک سدھو سے نہیں مل سکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اگر نوجوت سنگھ سدھو کے دستخط ان دستاویزات پر نہیں ملے تو ان کی ضمانت ختم ہوجائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details