اردو

urdu

ETV Bharat / state

Punjab To Get New Medical Colleges: پنجاب میں میڈیکل اور ایگریکلچر کالجز کے قیام کی منظوری

پنجاب حکومت نے میڈیکل اور ایگریکلچر کالجز کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ بھگونت مان نے کل کہا کہ ملیرکوٹلہ کے کوٹ شیروانی میں ایک میڈیکل کالج بنایا جائے گا۔ یہ میڈیکل کالج خاص طور پر پنجاب اور مالوا کے علاقے کو معیاری صحت کی خدمات اور طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔Punjab To Get New Medical Colleges

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 12, 2022, 7:29 PM IST

پنجاب: پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے ضلع مالرکوٹلا میں میڈیکل کالج اور گرداس پور ضلع کے کلانور میں ایگریکلچر کالج کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔Punjab To Get New Medical Colleges

وزیر اعلیٰ مان نے کل کہا کہ ملیرکوٹلہ کے کوٹ شیروانی میں ایک میڈیکل کالج بنایا جائے گا۔ یہ میڈیکل کالج خاص طور پر پنجاب اور مالوا کے علاقے کو معیاری صحت کی خدمات اور طبی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ یہ کالج ملک کے نقشے پر ملیرکوٹلہ کو طبی تعلیم کے مرکز طورپر ابھرے گا۔

انہوں نے گورداسپور ضلع کے کلانور قصبے میں ایک زرعی کالج کے قیام کی بھی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کالج زراعت کے وسیع میدان میں جدید تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ریاست کے سرحدی اضلاع میں زراعت کی ترقی اور میکانائزیشن کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سرحدی علاقے میں ایسے اعلیٰ تعلیمی ادارے وقت کی ضرورت ہیں جو اس کی ترقی اور عوام کی بھلائی کو یقینی بنا سکیں۔

وزیراعلی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرکزی حکومت کی مدد سے بنائے جانے والے ان دو شاندار پروجیکٹوں کا کام مقررہ مدت میں مکمل ہو۔ ریاستی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کئی عوام دوست اور ترقیاتی اسکیمیں تیار کررہی ہے۔ اس مقصد کے لیے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی کو مزید رفتار دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Electricity Amendment Bill 2022: بھگونت مان کا بجلی بل کے خلاف سڑک سے پارلیمنٹ تک لڑائی کا اعلان

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details