اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب: تمام وزراء ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دیں گے - پنجاب کے تمام وزراء ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دیں گے

پنجاب کے تمام وزراء نے ریاست میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اس لڑائی میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ راحت فند میں دیں گے۔اس کی اطلاع پارلیمانی امور کے وزیر برہم موہیندرا نے دی۔

all punjab ministers will pay one month's salary to the chief minister's relief fund: mohindra
پنجاب کے تمام وزراء ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دیں گے

By

Published : Mar 23, 2020, 6:21 PM IST

پارلیمانی امور کے وزیر برہم موہیندرا نے بتایا کہ ریاستی حکومت کے تمام وزراء نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ وزیر اعلیٰ راحت فنڈ میں دینے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ اس مشکل گھڑی میں عوام کی حوصلہ افزائی کے بطور یہ ایک محض اشارہ ہے۔ نوول کوررونا وائرس (کووِڈ-19) کےخلاف لڑائی میں وزراء نے ریاست کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی طبی نگرانی، علاج اور انھیں اس مشکل گھڑی میں تمام ضروری خدمات اور سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے اپنا فرض دل سے نبھانے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت پولیس اہلکاروں، ضلع انتظامیہ، ڈاکٹروں، نرسوں، صحت اہلکار کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کام کر رہی ہے۔ یہاں کووِڈ-19 کے پھیلنے کو روکنے کے لیے زمینی سطح پر کام ہو رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details